آباؤاجداد سے عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیروترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 22:50

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)آباؤاجداد سے عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیروترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ہمارے والد مرحوم کونسلر چوہدری عبدالمجید نے جو خدمت کی روایت قائم کی تھی وہ تا حال جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گے بلدیاتی الیکشن میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری وقاص مجید کیا انہوں نے کہا کہ خدمت کا سلسلہ ورثہ میں ملا ہے جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا ہم سب بھائی عوام کی بے لوث خدمت کرنے کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔