خواجہ خاور رشید کا میاں محمد ادریس کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کانیا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد

بدھ 29 جولائی 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹوکمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر اور ممتاز تاجر رہنما میاں محمد ادریس کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک )کانیا چیئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں تاجر رہنماؤں کی نمائندگی انتہائی ضروری ہے جس سے مسائل کی نشاندہی کرنے اور اس کے حل میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میاں ادریس کی تقرری سے فیڈمک کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا فیڈمک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق کام کرتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹس کا جال بچھا کر روزگار کے مزید مواقع کی فراہمی کویقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :