جی ایم پی ٹی سی ایل کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل باضابطہ طور پر سماعت کیلئے منظور

بدھ 29 جولائی 2015 22:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے جنرل مینیجر پی ٹی سی ایل خالد محمود کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل کو باضابطہ طور پر سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل حکام سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاربرطرف جنرل مینیجر پی ٹی سی ایل خالد محمود کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے عہدے کے غلط استعمال کے الزام میں شوکاز نوٹس دئیے بغیر نوکری سے برطرف کر دیا۔اس معاملے کی انکوائری اعلی گریڈ کے افسر سے کرانے کی بجائے ہم پلہ افسر سے کرائی گئی جو کہ قانون سے متصادم ہے۔برطرف کئے گئے جنرل مینیجرخالدمحمود محکمہ نیشنل ٹیلی فون اینڈ ٹیلی گراف سے تبدیل ہو کر پی ٹی سی ایل میں آئے لہٰذاان پر ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیشنز کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔

جس پرفاضل بنچ نے جنرل مینیجر پی ٹی سی ایل خالد محمود کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل کو باضابطہ طور پر سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :