عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 29 جولائی 2015 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)سول عدالت نے عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل پر ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ سول جج سیف اﷲ سوہل نے شہری ندیم احمد کے دعوے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ندیم احمد نے اپنے وکیل میاں اصغر کی وساطت سے فاضل عدالت میں ایل ڈی اے کے خلاف چھ لاکھ25 ہزار روپے کی ریکوری کا دعویٰ دائر کیا جسکی سماعت مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے مدعی کے حق میں ڈگری جاری کردی اس فیصلے کے خلاف ایل ڈی اے نے اپیل دائرکی جوکہ خارج ہو گئی ۔

بعد ازاں ندیم احمد نے عدالتی احکامات کی تعمیل کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو متعدد بار طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے گزشتہ روز عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عدالتی بیلف کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ڈی جی ایل ڈی اے کو گرفتار کرکے12 ستمبر کو عدالت میں حاضر کرے۔