کرم ایجنسی کے مختلف کیڈرز کا اساتذہ کا ڈھائی سال سے بند تنخواہیں فراہم کرنے کامطالبہ

بدھ 29 جولائی 2015 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)کرم ایجنسی کے مختلف کیڈرز کے اساتذہ نے ڈھائی سال سے بند تنخواہوں کوفراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق خان ، مجیب نور ، فاروق اور سید حسین و دیگر نے کہا کہ 15 جنوری 2015 کو سرکاری اشتہار کے مطابق مختلف کیڈرز کے 68 اساتذہ کی تعیناتی کی گئی جن میں 22 اساتذہ پہلے ہی سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریگولر ملازمین ہیں اور انکی اگلی پوسٹوں پرترقی ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ان اساتذہ میں 12 کے قریب خواتین اساتذہ بھی شامل تھیں اور یہ اساتذہ تاحال بطریق احسن اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ تاہم اس کے باوجود ان تمام اساتذہ کی تنخواہیں بند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار ایجوکیشن آفیسرز،پو لیٹکل ایجنٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کی لیکن انکی جانب سے کئے گئے وعدیں جھوٹے ثابت ہوئے اور اب تک اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکے تنخواہ جلد از جلد جاری کئے جائے بصورت دیگروہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور گورنر ہاؤس ،وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔