پشاور،وزیراطلاعات مشتاق غنی کی سپیکراسدقیصرسے چیمبرمیں ملاقات

سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی ہم سب کا ایک مشن ہے،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

بدھ 29 جولائی 2015 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سپیکر اسد قیصر ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے صوبے میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور شدید طغیانی سے ہونے والے شدید نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اجلاس میں امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی اور آبادکاری کے کاموں کو مزید تیز تر کرنے پر ایک موثر حکمت عملی بھی ترتیب دے گئی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی ہم سب کا ایک مشن ہے۔وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے اس موقع پر سپیکر اسد قیصر کو چترال سمیت صوبے میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ افراد کی آبادکاری اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں سے متعلق سپیکر اسد قیصر کو ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے کئی دورے بھی کئے ہیں مشتاق غنی نے کہا کہ سیلاب متاثرین اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔