بڈھنی نالہ کے قریب تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع،24گھر،ایک سی این جی پمپ مسمار

ڈپٹی کمشنرپشاور نے 48 گھنٹو ں کے اندر مسمار ختم کرنے ،ملبہ اٹھانے کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 29 جولائی 2015 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر اعلی خیبر پختوــنخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر بڈھنی نالہ میں پانی کی روانی برقرار رکھنے اور پانی کے بہاؤ کو روکنے والے 24 غیر قانونی گھروں اور ایک سی این جی پمپ مسماری کا آغاز کردیا گیا ٗ ڈپٹی کمشنرپشاور ریاض خان نے 48 گھنٹو ں کے اندر اندر مسمار ختم کرنے اور ملبہ اٹھانے کے احکامات جاری کردئیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر بڈھنی نالے میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی 24 گھروں ٗ اور ایک سی این جی پمپ کی مسمار ی کیلئے ڈی سی پشاور کی زیر سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے پولیس اورلیویز کی بھاری نفری اور بھاری مشینر ی کے ہمراہ صبج آٹھ بجے آپریشن کیلئے پہنچی تو بھاری مشینر ی کو دیکھ کر لوگو ں نے از خود اپنے اپنے گھروں کی مسمار ی کا آغاز کردیا تاہم ڈی سی پشاور ریا ض خان محسود نے سستی برتنے والوں اور اپنے گھروں کی مسماری میں عدم دلچسپی ظاہر کرنے والوں کی گھروں کو بھاری مشینر ی کے ذریعے مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی پشاور آپریشن کی نگرانی ازخود کرتے رہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام گھر اور سی این جی پمپ 48 گھنٹوں میں مسمارکرکے تمام ملبہ ٹھکانے لگا دیا جائیگا جس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کردہ 78 کروڑ روپے کی لاگت سے بڈھنی نالے کے اصلی حالت میں بحالی ٗ اسکی صفائی ٗ اور دونوں اطراف سولہ سولہ فٹ سائیڈ والوں کی تعمیر شروع کردی جائیگی جس کی وجہ سے اگلے سال مون سون میں اہل پشاور بڈھنی نالے کی تباہی سے محفوظ رہینگے اور یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :