کیوں نہ غیر ضروری مقدمات دائر کرنے والے وکلا ء کو بھاری جرمانے کئے جائیں‘ سپریم کورٹ

غیر ضروری درخواستیں دائر ہونے سے عدالتوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے ،ایسی درخواستیں عدلیہ کیساتھ مذاق ہے

بدھ 29 جولائی 2015 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کیوں نہ غیر ضروری مقدمات دائر کرنے والے وکلا ء کو بھاری جرمانے کئے جائیں،وکلا ء کا احترام اپنی جگہ مگر کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے بغیر کسی شہادت کے ملزم کے خلاف منشیات کا بے بنیاد مقدمہ درج کررکھا ہے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پولیس تفتیش کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں ،مقدمہ درست ہے یا غلط یہ دیکھنا ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔وکلا ء کا احترام اپنی جگہ مگر کیوں نہ غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے والے وکلاء کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری درخواستیں دائر ہونے سے عدالتوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور ایسی درخواستیں عدلیہ کے ساتھ مذاق ہے۔عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :