حکومت تاجروں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 29 جولائی 2015 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت تاجروں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بْری طرح ناکام ہوئی۔ دیگر شعبوں کی طرح بینکنگ سیکٹر کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاجر برادری نے بھی ودہولڈنگ ٹیکس پر ہڑتال کا عندیہ دے رکھا ہے تھوڑے دنوں میں تاجر برادری بھی سڑکوں پر ہوگی لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔