Live Updates

عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کریں‘ عابد حسین صدیقی

بدھ 29 جولائی 2015 22:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر کے سسٹم کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ہونیوالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے الیکشن کمیشن اپنا قبلہ درست کرے۔

(جاری ہے)

سیاست میں رواداری اور استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کسی بھی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اندرونی خطرات کے علاوہ بھارت بھی پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے تحریک انصاف نے جس طرح الیکشن 2013کے نتائج کو خوش دلی سے قبول کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بھی سیاست میں کشیدگی اور انتشار سے گریز کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :