حج تربیت گاہ 2 اگست کو ہو گی

بدھ 29 جولائی 2015 22:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) علماء اکیڈمی منصورہ کے زیراہتمام الحمرا ہال نمبر 2 میں 2؍اگست کو صبح 9 بجے حج تربیت گاہ کا انعقادہورہاہے ۔

(جاری ہے)

تربیت گاہ سے لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل ، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ ، الحاج شیخ محمد انور خطاب کریں گے نیز ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک اور فروغ آفتاب زیدی بھی وزارت مذہبی امور کی طرف سے رہنمائی فراہم کریں گے ۔ شرکائے حج تربیت گاہ کو عظیم گروپ آف پبلشرز کے تعاون سے احرام کا تحفہ پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :