وفاق اعلیٰ بیورو کریسی کی ترقیوں بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریگا ، قانونی مشاورت مکمل

عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقول حاصل کر لی گئیں

بدھ 29 جولائی 2015 22:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) وفاق نے اعلیٰ بیورو کریسی کی ترقیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقول حاصل کر کے قانونی مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 27 جولائی کو گریڈ 21 سے 22 میں حالیہ ترقیوں کو کالعدم کیا اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کے 15 نمبر کے فارمولہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس قرار دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بیوروکریٹس کی ترقیوں کے لئے ایک ماہ میں نیا فارمولہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اعلیٰ بیوروکریسی کی ترقیوں کیخلاف عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :