Live Updates

مولانافضل الرحمان اور ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لچک کا مظاہر ہ کیا ہے، امید ہے تحریک انصاف کامعاملہ اچھے جذبات سے حل کرلیاجائے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) اور ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے قائم مذاکراتی کمیٹی کا دوسرااجلاس (آج ) ہوگا، جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات اچھی رہی، دونوں نے لچک کا مظاہرہ کیا، امید ہے تحریک انصاف کامعاملہ اچھے جذبات سے حل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نے تحریک انصاف کو اسمبلی سے نکالنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جس نے مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کے ارکان سے ملاقات کی ۔ بدھ کو کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور متحدہ قومی موومنٹ سے ملاقات مثبت رہی، مولانا نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرنے کا کہا ہے، اب مذاکرات کا دوسرا دور (آج) جمعرات کو ہو گا، امید ہے کہ تحریک انصاف کا معاملہ اچھے جذبے کے ساتھ حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات