Live Updates

عمران خان نے حامد خان کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس(کل) طلب

بدھ 29 جولائی 2015 22:24

عمران خان نے حامد خان کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حامد خان کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا، پنجاب میں تحریک انصاف مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس(کل) طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو حامدعلی خان نے عمران خان سیملاقات کی جس میں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، عمران خان نے انہیں پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس(کل) جمعرات کو طلب کرلیااور کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات