حکومت قبائلی علاقوں میں لیویز فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہیں،پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ محمد یحییٰ اخونزادہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 29 جولائی 2015 22:19

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہاہے کہ حکومت قبائلی علاقوں میں لیویز فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہیں ۔باجوڑلیویز کے شہداء نے امن کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کی ہیں جس پر پورے باجوڑ کو فخر ہے ۔شہید صوبیدار محیب باجوڑ کا فخر ہے ۔

ان خیالات کااظہار باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے صدر مقام خار میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سابق انچار ج شہید صوبیدار محیب کے بیٹے احسان اللہ کو اعزازی صوبیدار کے عہدے پر ترقی دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی ہے ۔ تقریب میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ محمد عرفان الدین ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل احمد، تحصیلداران ،لیویز صوبیدار میجر رحمت گل ، محمد خان ، قبائیلی عمائدین اورلیویز اہلکاروں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑایجنسی محمد یحییٰ اخونزادہ اور ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ محمد عرفان الدین نے احسان اللہ کو اعزازی صوبیدار کے بیج لگائے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ نے کہاکہ حکومت نے قبائلی علاقوں میں لیویز فورسز کے صلاحیتوں میں اضافہ او ر انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات شروع کی ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے تحت لیویز فورسز کو بنیادی اور جدید تربیت دینے اور انہیں جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے مقصد سے تمام قبائلی علاقوں میں لیویز فورسز کی خصوصی تربیت کے ایک جامع پروگرام کا اغاز کیا گیا ہیں ۔ پولیٹکل ایجنٹ نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کاروائی میں لیویز فورسز نے بہت اہم کردار ادا کیاہے اور لیویز فورس کے جوانوں نے امن کے قیام کیلئے اپنے جانوں کی نذرانے پیش کئے ہیں جس پر ہمیں فخر ہیں ۔

پولیٹیکل ایجنٹ نے لیویز فورس کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید صوبیدار محیب نے باجوڑکیلئے عظیم قربانی دی اور یہ قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ۔انہوں نے صوبیدار محیب شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔پولیٹیکل ایجنٹ نے اعزازی صوبیدار احسان اللہ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے سربراہ کے حیثیت سے اختیارات بھی تفویض کردی۔ترقی پانے والے اعزازی صوبیداراحسان اللہ نے کہا کہ وہ ملک وقوم کے حفاظت کیلئے اپنے باپ کی طرح کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے او رملک کے حفاظت کیلئے دن رات خدمت کریں گے ۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور لیویز فورس کے اہلکاروں نے صوبیداراحسان اللہ کو ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہا رپہنائے ۔