Live Updates

تحریک انصاف ضلع صوابی کا بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری کر نے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

بدھ 29 جولائی 2015 22:18

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی نے تیس مئی کو ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری کر نے والے ایسے کارکنوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے الیکشن میں پارٹی امیدواروں کے خلاف انتخابی مہم چلائی اور مخالف امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے رہنما میجر (ر) فدا حسین کے حجرہ میں اجلاس ہوا جس میں ضلعی آرگنائزر حاجی رنگیز احمد ، ڈپٹی آرگنائزر عبدالستار ، سابق ضلعی صدر انور حقداد اور میجر (ر) فدا حسین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شکایات کو جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی امیدواروں کے خلاف نہ صرف مہم چلائی بلکہ ان کے خلاف ووٹ استعمال کیا ایسے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بالتر تیب ایک اور دو سال کے لئے پارٹی کے کسی بھی عہدے کے لئے نا اہل قرار دیا جائیگا۔ تاہم جن عہدیداروں اور ورکروں کے خلاف پارٹی عہدیداروں یا امیدواروں نے تحریری شکایت بھیجی ہے ان کو صفائی کا موقع دیا جائیگا ۔آئندہ اجلاس میں صوبائی قیادت کو تمام عہدیداروں کے نام دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات