پشاور کی مقامی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

بدھ 29 جولائی 2015 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پشاور کی ایک مقامی عدالت نے منشیات کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم طاہر ولد صابر خان سکنہ لنڈے اخون احمد پر الزام تھا کہ اس نے علاقہ غیر سے 80کلو چرس پنجاب سمگل کر رہاتھا کہ اسے تھانہ حیات آباد کے پو لیس اہلکاروں نے نے حراست میں لیا مذکورہ واقعہ دس مئی دو ہزار بارہ پیش آیا تھا ۔ ملزم کے خلاف پولیس نے منشیات کو مقدمہ درج کیا تھا گذشتہ روز فاضل عدالت نے بحث مکمل ہو نے کے بعد اور ملزم پر جر م ثابت ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوے ملزم کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :