صوبے کے آٹھ اضلاع میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے آٹھ ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبے زیر تکمیل ہیں جن سے دریائے کابل، جندی، دیر اور سوات کے اردگرد آبادیوں کو سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے گا ،چترال میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بند راستے عارضی طور پر بحال کرنے میں دس سے پندرہ روز لگیں گے
عمران خان نے کالا باغ ڈیم پر کوئی بیان نہیں دیا،پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ چاروں صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم پر بات نہیں کی جائے گی وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی نوشہرہ پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو
بدھ 29 جولائی 2015 22:17
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، دیر اور سوات سمیت آٹھ ضلعوں میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے آٹھ ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبے زیر تکمیل ہیں جن سے دریائے کابل، جندی، دیر اور سوات کے اردگرد آبادیوں کو سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے گا اُنہوں نے کہاکہ چترال میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بند راستے عارضی طور پر بحال کرنے میں دس سے پندرہ روز لگیں گے جبکہ بڑی شاہراہوں سمیت تمام سڑکیں اور پل چھ ماہ کے اندر مکمل طور پر بحال کر دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کالا باغ ڈیم پر کوئی بیان نہیں دیا اور اس مسئلے پر پی ٹی آئی کا یہ موقف بالکل واضح ہے کہ چاروں صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم پر بات نہیں کی جائے گی وہ سی ایم سیکرٹریٹ میں نوشہرہ پریس کلب کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے پریس کلب کے صدر مشتاق احمد پراچہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خلیق الرحمن بھی ملاقات میں موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر نوشہرہ پریس کلب کیلئے اعلان کردہ80 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے اور نوشہرہ کی میڈیا کالونی کاکام تیز کرنے کی ہدایت کی جس کیلئے صوبائی حکومت نے ایک کروڑ تین لاکھ 80 ہزار روپے کی منظوری دے رکھی ہے جبکہ پریس کلب کی عمارت کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ بھی جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں قبل از وقت گلشیئر پگھلنے سے سیلاب آیاجبکہ ندی نالوں اور پانی کی دیگر گذر گاہ کے اندر تعمیر شدہ گھروں کے باعث لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا اُنہوں نے بتایا کہ کہ صوبائی حکومت ایک قانون سازی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جس کے تحت آبی گزر گاہوں کی حد بندی کرکے ان کی واضح اور مستقل نشاندہی کی جائے گی اور ان گزرگاہوں کے اندر یا خطرناک کناروں پر تعمیرات کی ممانعت ہو گی انہوں نے کہاکہ سیلاب لوگوں کے پیچھے نہیں آتا بلکہ پانی کے راستے میں گھر تعمیر کرنے والے لوگ سیلاب کے آگے آجاتے ہیں جس سے نہ صرف لوگوں کی جان و مال کا نقصان ہوتا ہے بلکہ حکومت کو بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے پرویز خٹک نے بتایا کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے جس کے تحت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ فلڈ کمیشن 2013 کی رپورٹ میں سیلاب سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں مثبت تاثرات درج ہیں جو سیلاب کے حفاظتی اقدامات میں صوبائی حکومت کی سنجیدگی اور عملی اقدامات کا مظہر ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.