سیلاب کے دوران تر بیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کیلئے پہلے سے متعین طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے،چیئرمین واپڈا

تمام فریقین سے قرببی رابطہ بھی رکھا جائے،جنرل منیجر تر بیلا پر اجیکٹ کو ہدایت

بدھ 29 جولائی 2015 22:14

تر بیلاغازی(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) چیئر مین واپڈا ظفر محمود نے جنرل منیجر تر بیلا پر اجیکٹ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے دوران تر بیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کے لئے پہلے سے متعین طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے اور اس مقصد کے لئے تمام فریقین سے قرببی رابطہ بھی رکھا جائے۔چیئر مین واپڈا نے تر بیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔

تاکہ 2017ء میں پانی کے زیادہ بہاؤ سے بجلی پید کر نے کے لئے بھر پور استفادہ کیا جائے۔انہوں نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ وزیر اعظم کے واضح حکم پر تیز تر تکمیل پروگرام کے تحت تر بیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی 2017ء میں تکمیل کو ممکن بنانے کے لئے کوششوں کو تیز کر دیں۔اْنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تیز تر تکمیل پروگرام میں مقرر کئے گئے اہداف کے لئے حصول کے لئے تعمیراتی کام کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور منصوبے کے لئے مقررکردہ تعمیراتی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے چیئر میں واپڈا نے کہا کہ تر بیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے نہ صرف ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ نیشنل گرڈ میں کم لاگت پن بجلی کے شامل ہو نے سے صارفین کو ریلیف بھی ملے گا۔قبل ازیں جنرل منیجر تر بیلا ڈیم پراجیکٹ نے چیئرمین کو سیلاب کے دوران تر بیلا جھیل میں پانی کی بھرائی کے طریقے کار کے حوالے سے بریفنگ دی اْنہوں نے چیئرمین کو تیز تر تکمیل پروگرام کے تناطر میں چوتھے تو سیعی منصوبے پر مجموعی پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔آخر میں چیئر مین واقپڈا نے تر بیلا کے مین ڈیم ،سپل ویز اور ریزر وائر کا دورہ کیااْنہوں نے تر بیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :