برساتی مینڈک پارٹی کو بدنام کرنا چھوڑ دیں ،محمد یامین آرائیں

بہت عرصے بعد مسلم لیگ ن سندھ میں دوبارہ فعل ہو رہی ہے ،ڈویژنل رہنما

بدھ 29 جولائی 2015 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈویژنل رہنما محمد یامین آرائیں اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت پرمسلسل تنقید پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برساتی مینڈک پارٹی کو بدنام کرنا چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے بہت عرصے بعد مسلم لیگ ن سندھ میں دوبارہ فعل ہو رہی ہے جس میں تمام تر کردار سندھ کی قیادت کا ہے ۔

انہوں کہا محمد اسماعیل راہو، نہال ہاشمی اور سید شاہ محمد شاہ تینوں عوامی لوگ ہیں جو عوام میں نکل کر سیاست کرتے ہیں ۔ انہوں پارٹی قیادت پر تنقید کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا وہ لوگ ڈرائنگ روم اور عہدوں کی سیاست سے باہر نکلیں اور عوام میں نکلیں مسلم لیگ ن عوامی پارٹی ہے جو عوام کی خدمت میں باہر نکلے گا عوام خد اسے اپنا لیڈر مانے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف خد ایک عوامی لیڈر ہیں جو ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں اس موقع پر کہ جب سندھ کی عوام کو ایک قیادت کی ضرورت ہے ہمیں آپس اختلافات بھلا کر مل کر چلنا ہوگا ، ایسے موقع پر سندھ کی یہ وفاقی قیادت پر تنقید وہ بھی صرف عہدوں کے لئے کرنا مناسب نہیں ، اس سے نا صرف پارٹی کو نقصان ہوگا بلکہ پورے ملک کو نقصان ہوگا کیونکہ اس وقت مسلم لیگ ن ایک حکومتی نمائندہ جمائت ہے۔

اس موقع سندھ میں سیلاب کی صورت حال پے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا مشکل کی ہر گھڑی میں ہم سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لیکر ایک ایک کارکن تک متاثرہ لوگوں کی مدد کرے گا۔ انہوں کی کہ سندھ حکومت کو بھی چاہئے کی وہ کچھ دن اپنا قبلہ درست کرے اور وفاق سے امداد بٹورنے کے چکر میں سندھ کی عوام کو ہاتھوں سے نا ڈبوئے ، بلکہ متاثرہ عوام کی بہالی کے لئے فوری قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا ہمیشہ سے یہ کام رہا ہے کہ جب بھی اپوزیشن میں ہوتی ہے تو بجائے کام کرنے کہ ہمیشہ رو رو کر اپنی جان چھڑوالیتی، لیکن اب دور بدل چکا ہے میڈیا بہال ہے ہو چکا ہے اب ان کا جھوٹا رونا ان کے کام نہیں آئے گا بلکہ اب کام کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :