حیدرآباد،صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر کی بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت
بدھ 29 جولائی 2015 22:13
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی )و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے UNOسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا کبھی کشمیر سے نکلنے والے دریاوٴں کا رخ بھارت کی طرف موڑ کر پاکستان کو بنجر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی بارشوں کے موسم میں سیلابی ایمرجنسی کے دوران دریاوٴں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ کر پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں میں اضافہ کا باعث بنتا ہے یہی نہیں بلکہ وقتا فوقتاسرحدوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال کاروائیاں اور معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے مگر افسوس بھارت کی اس جارحیت پرعالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو مزید تقویت ملتی رہی ہے اور پاکستان کو شدید جانی ومالی نقصانات کا سامنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ،گولہ باری اور آبی جارحیت پر عالمی اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہئے مگر افسوس بھارت کے جارحانہ طرز عمل کو روکنے کیلئے عالمی اداروں نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیاجس سے جنوبی اشیاء میں ایٹمی جنگ چھڑجانے کا خطرہ ہر وقت موجود ہے سلامتی کونسل ،UNOاس سنگین معاملہ کا فوری نوٹس لے اور بھارت کے جارحانہ عزائم کی روک تھام کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکرے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں اور پانی کے معاملہ پر عالمی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے بھارت کو پابندکیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.