عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف کیا ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 22:12

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انتخابی منشور میں معاشی ترقی کا روڈ میپ ہماری اولین ترجیح ہے۔ 2 سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچا دیے ہیں۔ عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :