انکوائری کمیشن کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے ،قادری

نیشنل ایکشن پلان کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ، قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے پاکستان دہشت گردی کا امپورٹر، ایکسپورٹر ہے ،دہشت گرد ی و انتہا پسندی مسلمانوں سمیت پوری انسانیت کیلئے خطر ہ ہے معاشی مسائل بھی دہشت گردی کی بڑی و جہ ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے علاوہ اسکا بیج بونے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ،ملک میں سیاسی اور معاشی انصاف کیلئے ضرب عضب کی ضرورت ہے ، تقریب سے خطاب

بدھ 29 جولائی 2015 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے ،نیشنل ایکشن پلان کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ،پاکستان دہشت گردی کا امپورٹر اور ایکسپورٹر ہے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی مسلمانوں سمیت پوری انسانیت کیلئے خطر ہ ہے ،پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جا رہی ہے، معاشی مسائل بھی دہشت گردی کی بڑی و جہ ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے علاوہ اسکا بیج بونے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ،ملک میں سیاسی اور معاشی انصاف کیلئے ضرب عضب کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مرتب کئے گے نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی اسباق نصاب میں شامل کئے جائیں انسانیت کو بطور مضمون پڑھایا جائے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاک فوج کر رہی ہے قابل تعریف ہے کراچی میں جاری آپریشن قابل تحسین ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی انصاف چاہیے انسداد ہشت گردی اب سائنس بن چکی ہے لیکن پاکستان میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی دہشت گردی کے معاملہ پر حکومت غیر سنجیدہ ہے پاکستان میں اے پی سی کے فیصلہ کے علاوہ کوئی قانون موجود نہیں اس لئے نیشنل ایکشن پلان کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں ہے دہشت گرد معاشی و دیگر مسائل کی وجہ سے کامیاب ہو رہے ہیں ہمیں معاشرے میں روشن خیالی اور جدید خیالات کی سوچ پیدا کرنا ہو گی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے علاوہ انکے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کرنا ہو گی پاکستان پر چند سو خاندان برسوں سے حکمرانی کر رہے ہیں پاکستان میں عدالتی نظام اتنا موثر نہیں جو عوام کو انصا ف فراہم کر سکے پاکستان میں معاشی مسائل بھی دہشت گردی کی بڑی وجہ ہیں غلط اور گمراہ کن تشریح کر کے دہشت گرد اسلام کا غلط روخ پیش کر رہے ہیں دہشت گردوں نے جہاد کے نظریہ کو ہائی جیک کر رکھا ہے وقت آگیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے نئے منصوبوں کے ساتھ سامنے آئیں انہوں نے مزیدکہا کہ دنیا کے ہر ملک میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے قوانین موجود ہیں لیکن پاکستان میں نہیں ۔

متعلقہ عنوان :