سیلاب زدگان کیلئے آنی والی امداد رقوم محکموں کی کرپشن کی نذر ہو رہی ہے ،مولانا محمد صالح اندھڑ

چیف جسٹس آف پاکستان،نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے سیلاب زدگان کیلئے آنے والی امداد کی مکمل نگرانی کر یں تاکہ حق دار کو ان کا حق مل سکیں

بدھ 29 جولائی 2015 22:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح اندھڑ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان یلئے آنی والی امداد رقوم محکمہ روینیو، محکمہ آبپاشی سمیت محکمہ بلدیات کی کرپشن کی نظر ہو رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان،نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے سیلاب زدگان کیلئے آنے والی امداد کی مکمل نگرانی کر یں تاکہ حق دار کو ان کا حق مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں جے یو آئی کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے دوران زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مفتی شفیع محمد اندھڑ ، حافظ عبدالحمید مہر ، پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل ، قاری ابو اسامہ عباسی ، مولانا اکبر علی عباسی و دیگر موجود تھے مولانا محمد صالح اندھڑ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب سے ہونی والی تباہ کاریوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے طوفانی بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں بڑی پیمانے پر تباہی مچائی ہے سیلاب ہر سال آتا ہے لیکن پیشنگوئی کے باوجود اس سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کے اقدام نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سندھ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :