کراچی میں امن کے حوالے سے امریکی ادارے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 22:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) کراچی میں امن کے حوالے سے امریکی ادارے واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ تفصِلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کراچی میں امن بحال کرنے کے حوالے سے کیے جانے والی کوششوں پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ہے کہ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت کی کوششوں سے کراچی میں قتل عام کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 2013 میں 2769 افراد ہلاک ہوئے تھے، 2014 میں 1823 افراد جبکہ 2015 میں اب تک 554 افراد قتل عام کی وارداتوں میں ہلاک ہوئے ہیں جس سے کراچی میں قتل عام کی وارداتوں میں کمی کا واضح اشارہ ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :