سہارافارلائف ٹرسٹ نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں بھجوادیں

بدھ 29 جولائی 2015 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سہارافارلائف ٹرسٹ نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں بھجوادیں جبکہ سہارا ٹرسٹ کے رضا کارمتاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، لیہ ،راجن پور، میانوالی اوردیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی پہلی کھیپ چند روز میں بھجوادی جائیگی۔

سہارافارلائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر(ر)اسرارالحق نے قوم سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کیلئے سہارافارلائف ٹرسٹ کا ساتھ دیاجائے تاکہ سیلاب متاثرین کوریلیف فراہم کیاجاسکے ۔ابرارلحق اورمیجراسرارالحق نے کہاکہ سہاراٹرسٹ نے گزشتہ چندسالوں کے دوران سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 70 کروڑ سے زائد کے امدادی کام کیے ،متاثرین کوپختہ گھر بناکر دیئے اورمتاثرہ علاقوں میں سکول بھی قائم کیے ۔

(جاری ہے)

میجراسرارالحق نے کہاکہ سہارافارلائف ٹرسٹ اپنی روایت کے عین مطابق آخری سیلاب متاثرہ شخص کی بحالی تک اپنی کاوشیں جاری رکھے گا متاثرین کوفوری طورپر ٹینٹ ،خیمے اور خشک راشن بھجوایاجارہاہے۔ میجراسرارالحق نے کہاکہ مخیر حضرات اپنے پاکستانی بھائیوں کی بحالی کیلئے امدادی سامان اورعطیات سہارافارلائف ٹرسٹ کے ہیڈآفس 50 برج کالونی کے ایڈریس پر بھجوائیں تاکہ آپ کی امانت فوری متاثرین تک پہنچائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :