بھارت الزام تراشی کی پالیسی ترک کردے: عبدالکریم خان آسی

انڈیا میں کوئی بھی واقعہ ہو اس کا الزام پاکستان لگانا اس کی روایت بن چکا ہے،لیگی رہنماء

بدھ 29 جولائی 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ وونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کی پالیسی ترک کردے۔انڈیا میں کوئی بھی واقعہ ہو اس کا الزام پاکستان لگانا اس کی روایت بن چکا ہے۔پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کا مشن ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے اس سلسلے میں ہمسایہ ممالک کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

جن تک دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوتا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہا پاکستان نے گورداس پور واقعہ کی مذمت کی ہے اس میں پاکستان ملوث ہونے کا الزام بھارت کی حماقت ہے بھارت پر کوئی بھی بری آفت آئے اس کا الزام پاکستان پر ہی آتا ہے۔پاکستان میں زیادہ طر دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضع ثبوت ملے ہیں بھارتی ایجنسی ”را“ دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کرتی ہے اس کے باوجود بھی بھارت پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :