کریسنٹ ماڈل ہائی سکول میں پوزیشن لینے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا اہتمام

مستقبل قریب میں کریسنٹ ماڈل ہائی سکول ملک بلکہ بیرونی دُنیا کے لئے رول ماڈل ادارے کے طور پر اُبھرے گا :پروفیسر خالد مسعود گوندل

بدھ 29 جولائی 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کریسنٹ ماڈل ہائی سکول 2014تا2015میں پوزیشن لینے اور اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ،اُن کے والدین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے احباب نے شرکت کی۔سی پی ایس پی کے سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل جن کے پانچوں بچے اس سکول کے تعلیم یافتہ ہیں،تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ،والدین ،اساتذہ اور ممبر بورڈ آف ٹرسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول کی بہترین تعلیمی کارکردگی،معیاری تربیت اور شفاف طریقہ امتحان کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کی اس سکول کی منفرد خصوصیت یہ ہے کی طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول مُہیاکرنے کے ساتھ طلبہ کو مُلکی،اِسلامی اور نظریاتی تشخص کا علمبردار بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر پروفیسر اعظم وسیم نے سکول کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر مفضل روشنی ڈالی۔چیف گیسٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں یہ ادارہ ملک بلکہ بیرونی دُنیا کے لئے رول ماڈل ادارے کے طور پر اُبھرے گا اور کریسنٹ سکول قومی وقار اور نظریاتی تشخص کی علامت ہوگا۔اس موقع پر والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور بورڈ کے سابق چیئر مین پروفیسر محمد اکرم کشمیری اور لیسکو کے سابق چیف ایگزیٹو آفیسر محمد سلیم نے کہاکہ اس ادارہ کو خالص میرٹ اور تعلیمی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے جس کا کریڈٹ ٹرسٹیز کو جاتا ہے۔

مہمانِ خصوصی نے سٹرینگ کمیٹی کے ممبران مسٹر اعظم وسیم،غیور اعباس،محمد سلیم، نذیر احمد اور سُہیل نذیر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ سٹرینگ کمیٹی نے سیکرٹری ٹرسٹ میاں الطاف ایم سلیم کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا اور اس کے اساتذہ ادارہ کو عروج کی بلندی تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔(ایم سلیمان)