اہم شخصیات کی اے ٹی آئی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

بدھ 29 جولائی 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سابق وفاقی وزیر نظام مصطفی پارٹی کے سرابرہ الحاج محمد حنیف طیب ،سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا،مرکزی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ،وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ ،سنی تحریک کے سربراہ اثروت اعجاز قادری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن ،سابق ایم این اے معروف مذہبی سکالرعلامہ شاہ تراب الحق قادری،مصطفائی تحریک کے مرکزی سیکریڑی جنرل علامہ ممتاز ربانی ایڈووکیٹ ،شیران اسلام پاکستان پنجاب کے صدر رانا محمد آفتاب احمد ،ملی یکجہتی کو نسل پاکستان و جمعیت علما پاکستان (نورانی)کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر الوری ،پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن،سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی ،جماعت اہل سنت کے ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ سابق مرکزی صدور سید جواد الحسن کاظمی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر غلام مرتضی سعیدی ،اسد خان جدون۔پیر فدا حسین ہاشمی،رضوان یوسف ،ارحم سلیم قادری،سید آفتاب عظیم بخاری،جان محمد وڑائچ ،احمدرضا طیب ،محمد اکرم رضوی نے انجمن طلباء اسلام کے نومنتخب مرکزی صدر حافظ محمد عاکف طاہر ،سیکریڑی جنرل محمد ریحان قادری ،ناظم پنجاب سید بوعلی شاہ ،ناظم پنجاب (جنوبی) احسان جٹ اور دیگرنو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کہ انجمن طلباء اسلام نومنتخب قائدین کی قیادت میں وطن عزیز میں انقلاب نظام مصطفیﷺ اور مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور طلباء حقوق کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں میں جہدوجہد کرے گی۔