Live Updates

تحر یک انصاف تاجربراداری کے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کر یگی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا جا ئیگا‘ چوہدری سرور

ود ہولڈنگ ٹیکس حکو مت کا قومی معیشت پر ”ڈرؤن حملہ “ہے ‘پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہے، وفود سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجرتنظیموں کی یکم اور5اگست کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف تاجربراداری کے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کر یگی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا جا ئیگا‘ حکمران اپنی ناکام پالیسوں کی سزاپوری قوم کو دے رہے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس حکو مت کا قومی معیشت پر ”ڈرؤن حملہ “ہے ‘تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہے اور ملک کو ظالم حکمرانوں اور عوام دشمن پالیسوں سے نجات دلائیں گے ۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی تر قی وخوشخالی کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کی معیشت کو مضبوط کیا جائے مگر پاکستانی حکمران اپنے ہی ملک کی معیشت کے دشمن بن چکے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا حکومتی اقدام بھی ظلم کی انتہا ئی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف تاجر برادری کے ساتھ اور انکے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کی کر یگی اور ہم بھی حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ظالمانہ اقدام کو فوری طور پرواپس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں یہ غر یبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں اورنااہل حکمرانوں کی پا لیسوں کی سزاپوری قوم کو مل رہی ہے اور قوم کو ان ظالم اور نااہل حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے کیونکہ ان کا مقصد عوام کی خدمت یا مسائل کا حل نہیں بلکہ صرف ”شعبدہ بازیاں “ہیں جن کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ملک کی ترقی وخوشخالی اور مسائل کے حل کا ویژن موجود ہے اور ہم اقتدار میں آکر قوم کوکسی صورت مایوس نہیں کر یں گے بلکہ قوم کو کر پشن‘مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے سمیت نوجوانوں کیلئے روزگار اور خواتین کو بھی انکا جائز مقام دیا جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں کا میابی تحر یک انصاف کے قدم چومے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :