ڈی جی رینجر زپنجا ب میجر جنر ل عمر فاروق برکی کا ڈیزرٹ رینجرز کے اگلے مو رچو ں کا دو رہ

سیکٹر ہیڈ کوارٹرزڈیزرٹ رینجرزبہاولپور میں دفاعی امور پرتفصیلی بریفنگ دی

بدھ 29 جولائی 2015 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے ڈیزرٹ رینجرز کے اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیا اورجوا نو ں سے ملے۔ آپ نے ایک رات بھی اگلے مورچوں پر جو ا نو ں کے سا تھ گزاری۔ دورے کی ابتداء میں سیکٹر ہیڈ کوارٹرزڈیزرٹ رینجرزبہاولپور میں اْنہیں دفاعی امور پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آپ نے رینجرز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعر یف کی اور سرحدوں کی نگہبانی پر معمور پنجاب رینجرز کے جوانوں کے جوش و ولولے کو داد دی۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :