کوئٹہ،نہاتے ہوئے چارنوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل

بدھ 29 جولائی 2015 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے بولان میں نہاتے ہوئے کوئٹہ کے چارونوجوان ڈوب کرہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہے لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیااطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے بولان ندی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین سگے بھائیوں محمدشعیب ،دانش محمد شہزاد اورسنی پکنک منانے کیلئے گئے تھے ندی میں نہاتے تھے چاروں ڈوب گئے جس کے نتیجے میں مقامی انتظامیہ نے لاشوں کونکال کرورثاء کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دریائے بولان میں پکنک منانے اور نہانے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی لیکن پابندی کے باوجود دریائے بولان میں نوجوان نہاتے ہیں جوضلعی انتظامیہ بولان کی نااہلی کو ثبوت ہے۔