فوج نے جنوبی وزیرستان کے تقریباً تمام علاقوں کو کلیئرکرکے امن بحال کیا ہے

پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) سید مسعود الحسن کا بیان

بدھ 29 جولائی 2015 21:45

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) سید مسعود الحسن نے کہا ہے کہ فوج نے جنوبی وزیرستان کے تقریباً تمام علاقوں کو کلیئرکر دیا ہے اور امن بحال کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں امن قائم ہو گیا ہے اور پاک فوج اس سلسلے میں اپنی قربانیوں کے لئے تعریف کی مستحق ہے۔

فوج نے دہشت گردوں کے خلل زدہ علاقے کو صاف کرنے میں ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور ڈی جی ایم او کے ہمراہ ایک شب کے قیام سے امن کی بحالی ثابت ہوئی ہے۔ سید مسعود الحسن نے کہا کہ فوج نے اپنا کام کر دیا ہے اور عوام کے دل و دماغ جیتے ہیں اور مقامی انتظامیہ کو عوام کو سہولیات فراہم کر کے صورتحال مزید بہتر بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دو بہترین کیڈٹ کالج مکمل طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ فوج نے سڑکیں، پانی کی فراہمی کی اسکیمیں، صحت کے مراکز اور اسکول وغیرہ قائم کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :