Live Updates

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججوں کے خلاف تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی سخت مذمت

بدھ 29 جولائی 2015 21:44

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ”شرمناک“ لفظ کے استعمال پر معافی مانگی تھی تاہم اس نے اس سے کوئی سبق نہ سیکھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عدلیہ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتی تو اسے اچھا سمجھا جاتا تاہم جب عدلیہ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی فیصلہ دیتی ہے تو اسے برا کہا جاتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات