صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر بیگم جان کو فاٹا سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکن تعینات کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 29 جولائی 2015 21:44

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر بیگم جان کو فاٹا سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) کی رکن تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر یہ منظوری دی۔