میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں کریسنٹ ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا اہتمام

بدھ 29 جولائی 2015 21:43

لاہور ۔29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)میٹرک کے امتحان میں پوزیشن لینے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں کریسنٹ ماڈل ہائی سکول میں گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ،اُن کے والدین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔سی پی ایس پی کے سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ،والدین ،اساتذہ اور ممبران بورڈ آف ٹرسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول کی بہترین تعلیمی کارکردگی،معیاری تربیت اور شفاف طریقہ امتحان کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کی اس سکول کی منفرد خصوصیت یہ ہے کی طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول مُہیاکرنے کے ساتھ طلبہ کو مُلکی،اِسلامی اور نظریاتی تشخص کا علمبردار بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں یہ ادارہ ملک بلکہ بیرونی دُنیا کے لئے رول ماڈل ادارے کے طور پر اُبھرے گا اور کریسنٹ سکول قومی وقار اور نظریاتی تشخص کی علامت ہوگا۔اس موقع پر والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور بورڈ کے سابق چیئر مین پروفیسر محمد اکرم کشمیری اور لیسکو کے سابق چیف ایگزیٹو آفیسر محمد سلیم نے کہاکہ اس ادارہ کو خالص میرٹ اور تعلیمی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے جس کا کریڈٹ ٹرسٹیز کو جاتا ہے۔اِس موقع پر پروفیسر اعظم وسیم نے سکول کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر مفصل روشنی ڈالی۔ُ