اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق نئی رپورٹ کی اسلام آباد میں رونمائی

معاشی اور صنفی مساوات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے متبادل پالیسی ایجنڈا تشکیل دینے پر زور

بدھ 29 جولائی 2015 21:40

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق نئی رپورٹ کی بدھ کو اسلام آباد میں رونمائی کی گئی جس میں معاشی اور صنفی مساوات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے دور رس متبادل پالیسی ایجنڈا تشکیل دینے پر زور دیا گیا ہے۔ 2015-16ء میں دنیا کی خواتین کی ترقی، معیشتوں میں تبدیلی، حقوق کو تسلیم کرنا کے عنوان سے ہر ایک رہبر رپورٹ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متبادل معاشی ایجنڈے پر عملدرآمد سے نہ صرف منصفانہ معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی بلکہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق اہم رپورٹ پر عملدرآمد کی حمایت کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان کی خواتین کی طویل المدتی ترقی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق پاکستان میں کنٹری ریپریزینٹیٹو جمشید قاضی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ خواتین کو مواقع اور وسائل پر مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی معاشی پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں مرد و خواتین کے لئے برابر مواقع موجود ہوں۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر ہیتھرکروڈن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کے حصول کیلئے پرانے نظام کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اس سے نہ صرف خواتین معاشی طور پر مستحکم ہوں گی بلکہ اس سے پورے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین سفارتکار کام کر رہی ہیں اور یہ نوجوان خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :