مالی سال 2014-15ء کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات

بدھ 29 جولائی 2015 21:40

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مالی سال 2014-15ء کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں بالترتیب 0.85 اور 11.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران خوراک کی مجموعی برآمدات سے 4 ارب 55 کروڑ 90 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :