بریگیڈیئر جنرل رحیم عبدالقدیر کی قیادت میں افغانستان کے سات رکنی کا کورہیڈکوارٹر کا دورہ

بدھ 29 جولائی 2015 21:37

راولپنڈی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) افغانستان کے سات رکنی فوجی وفد جس کی قیادت بریگیڈیئر جنرل رحیم عبدالقدیر کر رہے تھے، نے بدھ کو کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے باہمی دلچسپی کے امور اور سرحد پار ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے بہتر روابط اور کسی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے سرحد پر سیکورٹی انتظامات میں اضافے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :