افغان ایوان صدر کی جانب سے افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 21:37

افغان ایوان صدر کی جانب سے افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی ..

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) افغان ایوان صدر کی جانب سے افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے افغان ایوان صدر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر اپریل 2013 میں پاکستان میں ہلاک ہوگئے تھے یا انتقال کر گئے تھے۔ تاہم بیان میں پاکستان کے کس علاقے میں ملا عمر کی ہلاکت ہوئی اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :