پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے‘چوہدری منور انجم

بدھ 29 جولائی 2015 21:30

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان پیلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانا پارٹی قائدین کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملکی دفاع، ترقی و خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :