ایان علی کیس، ایک حساس ادارے نے کیس کی تحقیقات میں شمولیت کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 21:29

ایان علی کیس، ایک حساس ادارے نے کیس کی تحقیقات میں شمولیت کیلئے وزارت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) ایک حساس ادارے نے ایان علی کیس کی تحقیقات میں شمولیت کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایک حساس ادارے کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ ایان علی سے موصول ہونے والا پیسہ مبینہ طور پر دہشت گردوں کی فنڈنگ میں استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ایان علی کی جانب سے بیرون ملک لے جایا جانے والا پیسہ مبینہ طور پر کراچی میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد گروپوں میں تقسیم کیا جاتا رہا ہے۔ اس کیس کا تعلق براہ راست آپریشن ضرب عضب سے ہے لہذا ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں حساس ادارے کو بھی شمولیت کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :