پاکستان پیپلزپارٹی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی

بدھ 29 جولائی 2015 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی، پی پی پی انسانی حقوق کی علمبردار ہے اور انسانوں کے بنیادی حقوق سے واقف ہے۔ وہ آج یہاں پی پی پی انسانی حقوق سیل کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ انسانی حقوق سیل کی تنظیم سازی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کی گئی ہے اور انسانی حقوق سے واقف سینئر ارکان کو عہدیدار منتخب کیا گیا ہے اتاکہ وہ انسانی حقوق کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں پر نظر رکھ سکیں اور آواز اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے کہا کہ وہ سرگرم کردار ادا کریں اور اپنے اپنے ضلع میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو سکے اور عام لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات بجلی، گیس، پانی وغیرہ حاصل ہوں۔ اجلاس میں پی پی پی کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بریفنگ دی اجلاس میں انسانی حقوق کے جنرل سیکریٹری فیصل سمیع دہلوی، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان پروفیسر ممتاز لاکھانی، رومامٹو، نوید بھٹی،اطہر سعید، ضلع کو آرڈینٹرز منیرخٹک، فیصل شیخ، وہاب حسین ایڈوکیٹ ، شاہینہ شیر علی بلوچ ایم پی اے اور منظر عابدی نے شرکت کی۔