بھارت کی آبی جارحیت پرعالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

بدھ 29 جولائی 2015 21:16

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی )و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے UNOسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا کبھی کشمیر سے نکلنے والے دریاؤں کا رخ بھارت کی طرف موڑ کر پاکستان کو بنجر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی بارشوں کے موسم میں سیلابی ایمرجنسی کے دوران دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ کر پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں میں اضافہ کا باعث بنتا ہے یہی نہیں بلکہ وقتا فوقتاسرحدوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال کاروائیاں اور معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے مگر افسوس بھارت کی اس جارحیت پرعالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو مزید تقویت ملتی رہی ہے اور پاکستان کو شدید جانی ومالی نقصانات کا سامنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ،گولہ باری اور آبی جارحیت پر عالمی اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہئے مگر افسوس بھارت کے جارحانہ طرز عمل کو روکنے کیلئے عالمی اداروں نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیاجس سے جنوبی اشیاء میں ایٹمی جنگ چھڑجانے کا خطرہ ہر وقت موجود ہے سلامتی کونسل ،UNOاس سنگین معاملہ کا فوری نوٹس لے اور بھارت کے جارحانہ عزائم کی روک تھام کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکرے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں اور پانی کے معاملہ پر عالمی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے بھارت کو پابندکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :