ڈیرہ اﷲ یار کے قریب دو قبائل میں تصادم ، چار خواتین سمیت 17افراد شدید زخمی

بدھ 29 جولائی 2015 21:07

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) ڈیرہ اﷲ یار کے قریب دو قبائل میں تصادم چار خاتون سمیت 17افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اﷲ یار کے نواحی گاؤں شیردل بگٹی میں گولہ اور بگٹی قبائل میں معمولی تکرار پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گولہ برادری کے محمد صادق ،احمد خان،ہیبت خان ،پنھل خان،محمد اسحاق،محمد افضل ،حیردین ،مسماۃ میراں بی بی ،لال بی بی ملوقاں بی بی زخمی ہو گئے جبکہ بگٹی قبائل کے مہر گل ،محمد حسن،طالب حسین ،احمد خان ،مہر دل ،در محمد اور مسماۃ گو ہر بی بی شد ید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ڈیرہ اﷲ یار محمد داؤد کھو سہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ اﷲ یار پہنچا دیا جہاں پر زخمیوں کو کو فوری طبی امداد دی گئی زخمیوں میں خاتون سمیت پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں جیکب آباد ریفر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :