قلات کے علاقے نیمر گ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بدھ 29 جولائی 2015 21:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء( قلات کے علاقے نیمر گ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو قلات کے علاقے نیمر گ میں لیویز اہلکاروں کو دوران گشت ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام نے لاش قبضے میں لے کر شناخت کیلئے قلات ہسپتال منتقل کردی ہے تاہم رات گئے تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ۔