وفا قی پولیس کی کارروائی، مو ٹر سائیکل چوری ،نا جا ئز اسلحہ، منشیا ت وشراب فروشی میں ملو ث13ملزمان گرفتار

قبضے سے مال مسروقہ، منشیات، اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے

بدھ 29 جولائی 2015 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ،نا جا ئز اسلحہ، منشیا ت وشراب فروشی میں ملو ث13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 2کلو 400گر ام چرس ،دوبو تلیں شراب ، دو پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت کیں ہیں کہ جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق اینٹی کا رلفٹنگ سیل پولیس نے دوران گشت ملزم محمد داؤ د سے 1کلو 200گر ام چرس بر آمدکر لی۔ جبکہ مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث گرفتار دو ملزمان نو ید احمد اور مبشر کے انکشاف و نشا ند ہی پر مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث ملزم یو سف رضا کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا۔

تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عمیر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 200گر ام چرس جبکہ دوران گشت ملزم روحیل جا رج سے 2بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دورا ن گشت دو ملزمان غضنفر علی اور محمد عمر ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ پیشہ ور بھکا ریوں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ۔پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :