وزیراعلی شہباز شریف کا رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئر مین میاں احسن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 29 جولائی 2015 20:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ مظفر گڑھ کے چیئر مین اور معروف صنعت کار میاں محمد احسن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :