وزیراعلیٰ شہباز شریف کا وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 29 جولائی 2015 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔