محنت، محنت اور صرف محنت۔وزیراعلیٰ کی منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو تلقین

جدید ویڈیو کانفرنسنگ روم میں اجلاس4 گھنٹے جاری رہا،اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ کو مبارکباد

بدھ 29 جولائی 2015 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں واقع پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ویڈیو کانفرنسنگ روم میں ڈویژنل کمشنرز دفاتر اور سول سیکرٹریٹ میں ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے طویل اجلاس کیا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے کی معیاری، شفاف اور تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے آگے بڑھیں اور محنت، محنت اور صرف محنت سے دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام شروع کرکے آپ نے دیہی آبادی کے دل جیت لئے ہیں اور لوگ آپ کو دعائیں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :